شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ
*شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ*
اگر شوہر تمہیں ستا تا ہے ، غصہ والا ہے ، ذرا ذرا سی بات پر ڈانٹ لگاتا ہےتو ماں باپ سے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، سوائے اِ س کے کہ ماں باپ مقدمہ کردیں گے، طلاق کی نوبت آجائےگی، تمہارا گھر برباد ہوجائےگا، بچے بھی چھوٹ جائیں گے، لہٰذا میں آپ کو ایک وظیفہ بتاتا ہو ں کہ
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دَ م کر لو اور جب ہنڈیا پکاؤ تو اسی پانی سے پکاؤ اور پینے کے پانی پر بھی دَم کردو۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سارا گھر شانِ رحمت والا ہو جائے گا، غصے کی بیماری نکل جائے گی۔
جدہ سے میرے پاس ایک خط آیا کہ میری بیوی سے لڑائی ہے، بچوں سے لڑائی ہے، سب کو غصے کا مرض ہے۔میں نے یہی لکھ دیا کہ جب دسترخوان بچھاؤ تو کھانے پر
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
پڑھ دیا کرو۔ ایک مہینے کے بعد جدہ سے خط آیا کہ جب سے
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم*
ِ کھانے پینے پر دَم کرکے ہم لوگ کھارہے ہیں سب کا غصہ ٹھیک ہوگیا ، سب میں رحمت کا مادہ آگیا۔ رَحْمٰنْ، رَحِیْمْ کے نام سے رحمت کا ظہور ہوگیا، دل میں شانِ رحمت غالب ہوگئی لہٰذا اگرآپ چاہتی ہیں کہ میرا شوہر رحم دل ہوجائے اور میرے بچوں پر بھی رحم کرے ، غصے کی بیماری نکل جائے تو یہ وظیفہ سات مرتبہ،تینوں وقت، ناشتہ پر بھی کھانے پر بھی اور رات کو بھی کھانے پر پڑھو، پھر دیکھو ان شاء اللہ رحمت کی بارش ہوجائے گی۔ دوسرا وظیفہ شوہر کے سامنے
*یَاسُبُّوْحُ یَا قُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ*
یہ چار نام دِ ل دِل میں پڑھتی رہو اور کھانے پینے پر بھی دَم کردو۔ جب شوہر پانی مانگے، تو اس پانی پر سات مرتبہ
*یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُ یَاوَدُوْد*
ُدم کرکے اپنے شوہر کو پلاؤ۔ اگر ساس ستارہی ہو تو ساس کو بھی *پلاؤبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
پڑھ کےبھی اور یہ وظیفہ بھی، ان شاء اللہ تعالیٰ ساس بیٹی کی طرح تمہیں ماننے لگے گی۔
ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے
لیکن تھوڑا سایہ بھی خیال رکھو کہ ساس سے لڑو مت، ورنہ پھر سوچ لو کہ تمہیں بھی ساس بننا ہے۔اگر آج ساس سے لڑوگی تو کل تمہاری بہو تم سے لڑے گی۔ساس نے تمہارے شوہر کو پالا ہے، پندرہ بیس سال پرورش کی ہے۔ اب اگر تم اُس کی بیوی ہو تو اِ س کے یہ معنیٰ تھوڑی ہیں کہ تم ہر وقت شوہر کے کان میں کانا پھوسی کرو اور ماں باپ کی محبت کم کردو۔نہیں! ماں باپ کی محبت زیادہ بڑھا ؤ، اپنے شوہروں کو سمجھاؤ کہ ماں باپ کی عزت کریں،ان کا خیال رکھیں۔ حدیثِ پاک میں ہے جو اپنے بڑوں کا ادب کرتا ہے اُس کے چھوٹے بھی اس کاادب کرتے ہیں۔ بڑوں کا ادب کرلو تو تمہارے چھوٹے بھی تمہارا ادب کریں گے۔ ایک ہاتھ سے دو دوسرے ہاتھ سے لو۔ ساس میں مان لو غصہ ہے،
ہر وقت تڑ تڑ کرتی رہتی ہے تو دستر خوان پر ساس کو جو کھا نا کھلاؤ سات مرتبہ *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
پڑھو۔ پانی پر بھی پڑھو، گرمی کا مہینہ ہے تو فریج میں دَ م کرکے رکھ دو، مگر ساس کے سامنے نہ پڑھو ورنہ ساس دیکھے گی کہ کچھ پڑھ کے دَم کر رہی ہے تو فوراً ایک ڈنڈا اور لگائے گی اور کہے گی ارے! یہ کم بخت جادو بھی کر رہی ہے۔ تم تو بِسْمِ اللہْ پڑھو گی مگر شیطان بدگمانی ڈالے گا کہ دیکھو جادو کررہی ہے، اس لیے جب ساس استنجا خانے چلی جائے یعنی جب ساس نہ دیکھ رہی ہو،اس وقت *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
سات مرتبہ اور *یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَاوَدُوْدُ*
سات مرتبہ بہت سے پانی پر جلدی سے دَم کرلو اور اس پانی کو فریج میں رکھ دو۔ساس کو جب پیاس لگے اس کو وہی پانی پلاؤ، اُس کو مت بتاؤ کہ ہم نے کچھ دَم کیا ہے اورشوہر سے بھی چھپا کر اس کو پڑھو، ورنہ شوہر کو بھی شبہ ہوجائے گا کہ کوئی جادو گرنی ہے، پتا نہیں ہونٹ ہلا ہلا کر یہ کیا پڑھ رہی ہے۔
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَاوَدُوْدُ*
اللہ تعالیٰ کے نام ہیں۔ یقین سے کہتا ہوں کہ جن کے شوہر ظلم کررہے تھے اِ س کی برکت سے آج وہ پیار اور محبت سے رہتے ہیں۔ یہ آزمودہ عمل ہے عمل کریں اجازت لے کر انشاء اللہ دعائیں دیں گی
Comments
Post a Comment